English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان کو امریکا کا کورونا سے بچاو کی ویکسین کا عطیہ

القمر

امریکہ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکوں کا ایک اور عطیہ دیا گیا ہے۔ امریکہ سے فائزر ویکسین کی مزید ۴۷ لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔ امریکی سفارتخانہ اسلام آباد کے مطابق پاکستان کے لیے امریکہ کی طرف سے عطیہ کردہ ویکسین کی مجموعی تعداد لگ بھگ پانچ کروڑ ستّر لاکھ تک پہنچ گئی۔ امریکہ اب تک دنیا بھر میں کورونا ویکسین کی ۴۵ کروڑ ۳۰ لاکھ خوراکیں عطیہ کر چکا ہے۔ کووڈ-۱۹ وبا کے خاتمہ کے لیے پاکستان کے ساتھ اشتراک امریکہ کے لیے باعث مسرت ہے۔
اب تک ٹیکوں کی بیس کروڑ پچاس لاکھ خوراکیں لوگوں کودی جا چکی ہیں جس پر پاکستان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
[20/02, 9:07 pm] Nadeem: پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی شکار کرنے والی 05 بھارتی ماہی گیر کشتیوں کو پکڑ لیا گیا۔
پی ایم ایس اے کےجہاز نے PAK EEZ میں گشت کے دوران ہندوستانی ماہی گیر کشتیوں کو 31 عملے کے افراد کے ساتھ حراست میں لیا گیا۔ یہ کشتیاں پاکستانی سمندری حدود کے اندر غیر قانونی شکار میں مصروف تھیں۔
کشتیوں کو پاکستانی قانون اور سمندر کے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے مطابق مزید قانونی کارروائی کے لیے کراچی لے جایا گیا۔ اس سے پہلے بھی متعدد نار بھارتی ماہی گیر سمندری حدود کی خلاف ورزی پر گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے