ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس سمیت تین جاں بحق

تہران: ایرانی فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ ایران کے شہر تبریز میں صبح آٹھ بجے کے قریب پیش آیا، طیارہ جس جگہ گرا وہاں ایک کار موجود تھی جب کہ جائے حادثہ کے قریب ایک اسکول بھی موجود تھا تاہم وہ کورونا کے باعث بند پڑا تھا۔ طیارہ حدثہ کے نتیجے میں دونوں پائلٹس اور ایک سویلین جاں بحق ہوگئے۔

فوجی حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث کریش کرگیا، ایف فائیو ماڈل طیارہ ٹریننگ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

فوجی حکام نے دونوں پائلٹس کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پائلٹس نے کمال مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے طیارے کو رہائشی علاقے میں گرنے سے بچایا اور اس کوشش میں ان کی جان گئی۔

The post ایران فوج کا جنگی طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹس سمیت تین جاں بحق appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں