English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، فلسطینیوں پر تشدد، متعدد شہری زخمی

القمر

بیت المقدس: فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں کل جمعرات کے روز اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں الخضر کے مقام پر فلسطینی شہریوں پر اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں۔ذرائع نے بتایا کہ پرانے شہر میں تل کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی زخمی ہوگیا جب کہ انسوگیس کی شیلنگ سے کئی فلسطینی بیہوش جبکہ بعض دھاتی گولیوں سے زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ خضر نامی علاقہ گذشتہ تین دن سے کشیدگی کا مرکز ہے۔ تین روز قبل اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں 14 سالہ محمد شحادہ شہید ہوگیا تھا جس کے بعد یہ علاقہ کشیدگی کی لپیٹ میں ہیشہریوں میں قابض فوج کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔

The post اسرائیلی ریاستی دہشت گردی، فلسطینیوں پر تشدد، متعدد شہری زخمی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے