ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی ایم کیوایم کے سابق سیکٹرانچارج،رئیس مماکوسزا

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مّما کو قتل کیس میں پچیس سال قید کی سزا سنادی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس پی شاہ محمد شاہ اور ڈاکٹر دلشاد کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ایم کیوایم کے سابق سیکٹر انچارج رئیس مّما کو پچیس سال قید کی سزا سنادی۔ دیگر دو ملزموں اعجاز طارق اور آصف اقبال کو ناکافی شواہد پر بری کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزموں نے دوہزار تیرہ میں ایس پی شاہ محمد شاہ اور ڈاکٹر دلشاد کو قتل کیا تھا۔ ملزموں کے خلاف تھانہ کورنگی میں قتل کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ شاہ محمد شاہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے رشتے دار تھے۔ ان کا کراچی آپریشن میں اہم کردار رہا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں