کراچی میں موسم بہارکی آمد کےساتھ شہر کا رنگ و روپ بدلنے لگا۔شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت سترہ اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔محکمہ موسمیات نے ہفتےاوراتوارکوپارہ تینتیس ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکی پیشگوئی کردی۔شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت سولہ ڈگری سینٹی گریڈتک جانےکاامکان ہے۔چھبیس اور ستائیس فروری کوشہرمیں شمال مشرق اور مغرب سے ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔صبح کے اوقات میں ہوامیں نمی کاتناسب ساٹھ سےاسی فیصد جبکہ شام میں بیس سے چالیس فیصدکےدرمیان رہےگا۔
کراچی میں گرمی کاآغاز،پارہ 33ڈگری سینٹی گریڈتک جانے کا امکان
القمر
