ماسکو: روس کی کمیونیکیشن ریگولیٹر اتھارٹی نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اور تصاویر شئیرنگ کی ویب سائٹ فیس بک پر روسی شہریوں کے حقوق اور آزادیوں کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔
ریگولیٹر اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی شہریوں اور ملک کے وسیع تر مفاد میں لگائی گئی ہے۔نیٹ بلاکس پر انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی پر نظر رکھنے والوں نے بھی تصدیق کی ہے کہ روس میں ٹوئٹر پر مکمل یا قریب قریب پابندی ہے۔ٹوئٹر اور فیس بک پر پابندی یوکرین پر روس کے حملے کے بعد کی گئی ہیں جس میں حملے کی بہت سی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
فیس بک کی انتظامیہ نے پابندی پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سرکاری خبر رساں اداروں سے حقائق کی جانچ پڑتال اور مواد پر لیبل لگانے سے انکار کر دیا ہے۔روسی شہریوں کا کہنا ہے آج صبح سے ٹوئٹر اور فیس بک اکانٹ میں خلل پیدا ہو رہا ہے جس کا دورانیہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید بڑھتا جارہا ہے۔
The post روس نے سماجی رابطوں کی مشہور ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی appeared first on Daily Jasarat News.
