English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

 روسی حملے کے خلاف جاپان کے شہروں میں مظاہرہ

القمر

ٹوکیو: یوکرین پر روسی افواج کے حملے کے بعد جاپان کے شہروں میں مظاہرہ اور ریلیاں نکالی گئیں۔یوکرین پر روس کی چڑھائی کے خلاف جاپان کے ہیروشیما اور ناگاساکی شہروں میں احتجاجی ریلیاں منعقد ہوئی ہیں۔

یہ دونوں شہر دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹمی بمباری کا نشانہ بنے تھے۔ہیروشیما میں درجنوں افراد تاریخی ایٹم بم گنبد کے سامنے اکٹھے ہوئے۔انہوں نے کتبے اٹھا رکھے تھے، جن پر انگریزی میں لکھا تھا، جنگ بند کرو، اور جوہری اسلحہ اور جنگ نا منظور۔ یہ دراصل روسی جارحیت اور ایٹمی جنگ کے خطرے کے خلاف احتجاج تھا۔

The post  روسی حملے کے خلاف جاپان کے شہروں میں مظاہرہ appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے