English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کینیڈا اور برطانیہ نے روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر دیں

القمر

کیف: یوکرین پر حملے کو جواز بنا کر کینیڈا اور برطانیہ نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندیاں عائد کر دیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق برطانیہ نے روسی صدر پیوٹن اور وزیرخارجہ سرگئی لاوروف کے اثاثے منجمد کر دیے ہیں۔برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے نیٹو پارٹنر سے گفتگو کے دوران روس کے صدر اور وزیر خارجہ کے اثاثے منجمد کرنےکا کہا تھا۔یورپی یونین نے روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ لاوروف کا نام پابندیوں سے متعلق فہرست میں شامل کرلیا ہے۔

یورپی یونین خارجہ پالیسی کے سربراہ نے پیوٹن اور لاوروف کا نام فہرست میں شامل کرنے کی تصدیق کر دی ہے۔کینیڈین وزیراعظم جسٹس ٹروڈو نے بھی روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندی عائد کر دی ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے یوکرین پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ روس کو سوئفٹ بینکنگ سسٹم سے روکنے کی حمایت کرتے ہیں۔ادھر وائٹ ہاو¿س کا کہنا ہے کہ امریکا بھی روسی صدر پیوٹن اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف پر پابندیاں لگائے گا۔

The post کینیڈا اور برطانیہ نے روسی صدر اور وزیر خارجہ پر پابندیاں عائد کر دیں appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے