ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکہ نے روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ بات چیت کی پیشکش مسترد کر دی

واشنگٹن: امریکا نے روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ بات چیت کی پیشکش مسترد کردی۔ ترجمان امریکی محکمہ خا رجہ نیڈ پرائس نے کہا ہے کہ بندوق کی نوک پر سفارت کاری کی باتیں ہو رہی ہیں۔

ترجمان نے روس کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پہلے یوکرین سے اپنی فوجیں نکالیں اور پھر سفارت کاری کا عزم دکھائیں۔واضح رہے کہ یوکرینی صدر زیلینسکی نے ویڈیو پیغام میں روسی ہم منصب کے ساتھ براہ راست بات چیت پر رضامندی ظاہرکی تھی اور نیٹو کی رکنیت کے حوالے غیرجانبدار رہنے کی پیشکش کی تھی۔

اس سے قبل روس نے یوکرینی فوج کے ہتھیار ڈالنے کی شرط پر مذاکرات کی پیشکش کی تھی۔

The post امریکہ نے روس کی جانب سے یوکرین کے ساتھ بات چیت کی پیشکش مسترد کر دی appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں