آسٹریلیا کی ٹیم 24سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔اس دورہ کے حوالہ سے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔آسٹریلوی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کا کہنا تھا کہ اُن کی ٹیم سکیورٹی انتظامات کے ساتھ خود کو باسہولت محسوس کررہے ہیں اور اس دورہ کے حوالہ سے پُرجوش ہیں۔
آسٹریلوی کپتان کا سکیورٹی سے متعلق اطمینان بخش بیان اس لیے بھی اہمیت رکھتا ہے کہ گذشتہ برس نیوزی لینڈ کی ٹیم نے افتتاحی میچ سے چند گھنٹے قبل سکیورٹی کا بہانا بنا کر دورہ ملتوی کردیا تھا۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹ ٹیم راولپنڈی، لاہور اور کراچی میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے علاوہ ون ڈے اور ٹی 20 میچز بھی کھیلے گی۔2009 میں پاکستان میں سری لنکا کی ٹیسٹ ٹیم پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی میچز کا سلسلہ تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔ اس حملے کے بعد پاکستان کو بین الاقوامی ٹیموں کو اپنے وطن میں کھیلنے پر راضی کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی۔یہی وجہ ہے کہ پاکستانی ٹیم نے 2015 تک اپنے زیادہ تر ہوم میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جس کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ جزوی طور پر بحال ہوئی۔
آسٹریلوی کپتان نے سکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا
القمر
