English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعظم جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان جلد کریں گے

القمر

وفاقی وزیردفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کریں گے۔
وی او۔نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن لانگ مارچ، عدم اعتماد کا شوق پورا کرے، وزیراعظم عمران خان کی حکومت کہیں نہیں جا رہی۔
پرویز خٹک نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت جلد قوم سے خطاب کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان عدم اعتماد کے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں گے اور جلد پیٹرول اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان بھی کریں گے۔ اس موقع پر تحصیل نوشہرہ ناظم اسحاق خٹک اور ایم این اے ڈاکڑ عمران خٹک نے بھی حطاب کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے