کیف: روس نے یوکرین کے دارلحکومت کیف میں ائیر فیلڈ پر حملہ کرکے دنیا کے سب سے بڑے جہاز “خواب” کو تباہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے قریب انتہائی اہم ایئر فیلڈ پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں دنیا کا سب سے بڑا کارگو طیارہ انتونو این 225 ماریہ (جسے خواب بھی کہا جاتا ہے) روس کے حملے میں تباہ ہو گیا، کارگو طیارہ یوکرین کی ملکیت تھا۔
یوکرینی وزیرِ خارجہ نے ٹوئٹ میں تصدیق کی ہے کہ روس نے دنیا کے سب سے بڑے ہوائی جہاز “خواب” کو تباہ کر دیا ہے، لیکن روس ہمارے مضبوط، آزاد اور جمہوری ریاست بننے کے خواب کو تباہ نہیں کر سکتا۔
ٹوئٹ میں جہاز کو دوبارہ سے بنانے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔
The biggest plane in the world "Mriya" (The Dream) was destroyed by Russian occupants on an airfield near Kyiv. We will rebuild the plane. We will fulfill our dream of a strong, free, and democratic Ukraine. pic.twitter.com/Gy6DN8E1VR
— Ukraine / Україна (@Ukraine) February 27, 2022
دوسری جانب اینٹونوف کمپنی کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ اس وقت تک طیارے کی “تکنیکی حالت” کی تصدیق نہیں کر سکتی جب تک کہ ماہرین اس کا معائنہ نہیں کر لیتے۔
یوکرین کی سرکاری دفاعی کمپنی یوکرو بورن پروم نے اپنے بیان میں کہا کہ طیارہ تباہ ہو گیا ہے لیکن اسے روس کے خرچ پر دوبارہ بنایا جائے گا، جس پر 3 بلین ڈالر کی لاگت آئے گی۔
The post روس نے یوکرین کا “خواب” تباہ کردیا appeared first on Daily Jasarat News.
