جنیوا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں روسی وزیر خارجہ کی تقریرکے دوران 100 سفارت کار اجلاس کا بائیکاٹ کرگئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین پر روسی حملے پر جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا اجلاس جاری ہے، جس سے ورچوئل خطاب کے لیے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف آئے تو 40 ممالک کے سفارت کاروں نے یوکرین پر روسی حملے کی مخالفت کی اور تقریباً 100 سفارت کار احتجاجاً اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بائیکاٹ کرنے والوں میں یورپی یونین، امریکا، برطانیہ، جاپان اور دیگر ممالک کے سفارت کار شامل تھے، جب کہ شام، چین اور وینزویلا کے سفارتکاروں نے بائیکاٹ مہم میں حصہ نہیں لیا۔
واک آؤٹ کرنے والے ارکان یوکرین کی سفیر ییہنیا فلپینکو کے چیمبر کے سامنے جمع ہوگئے اور یوکرین پرچم تھام کر یکجہتی کا اظہار کیا جس پر یوکرین کی سفیر ییہنیا فلپینکو نے ان ارکان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
The post اقوام متحدہ میں روسی وزیر خارجہ کی تقریر، 100 سے زائد سفیروں کا واک آؤٹ appeared first on Daily Jasarat News.
