English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ہمارا کوئی فوجی یوکرین میں داخل نہیں ہوگا، نیٹو چیف کا اعلان

القمر

لندن: نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے اپنی افواج یوکرین نہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل  جینز اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو تنازع کا حصہ نہیں بنے گا، اس لیے یوکرین میں اپنی فوج اور لڑاکا طیارے نہیں بھیجے گا، نیٹو ایک دفاعی اتحادی ہے جو روس کے ساتھ تصادم نہیں چاہتا۔

انہوں نے روس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جلد از جلد یوکرین میں جنگ کا خاتمہ کرے اور اپنی فورسزکا انخلا کرائے۔

اسٹولٹن برگ نے کہا کہ نیٹو اتحادی یوکرین کی فوجی و مالی مدد سمیت انسانی امداد کی بھی حمایت کررہے ہیں  مگر نیٹو کی فوج یوکرین نہیں جائے گی۔

The post ہمارا کوئی فوجی یوکرین میں داخل نہیں ہوگا، نیٹو چیف کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے