English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے پی ایم آئی یو کے جدید ترین ڈیٹا سینٹر کا افتتاح کر دیا۔

القمر

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی محکمہ سکول ایجوکیشن کے پی ایم آئی یو وحدت روڈ آمد، ڈیٹا سینٹر کا دورہ کیا، عثمان بزدار سمیت صوبائی وزراء میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور، پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم آئی یو اور متعلقہ حکام نے تقریب میں شرکت کی۔
انہوں نے ڈیٹا سنٹر کے کنٹرول روم کا بھی وزٹ کیا اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈیجیٹل اقدام کو سراہا، صوبائی وزیر سکول ایجوکیشن مراد راس نے ڈیٹا سینٹر کے بارے میں بریفنگ دی وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیٹا سنٹر کے قیام کیلئے دن رات محنت اور اچھی کارکردگی پر افسروں میں شیلڈز تقسیم کیں.
اس موقع پر انہوں نے مراد راس اور ان کی ٹیم کو ڈیٹا سینٹر کے قیام پر مبارکباد پیش کی، آج پنجاب کا سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو گیا ہے، تعلیم اور صحت پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں سر فہرست ہیں۔ سکول ایجوکیشن میں بہتری کیلئے ڈیٹا رسائی، گورننس اور کوالٹی پر فوکس کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے