ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں آج سے شروع ہونے والی ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج جیپ ریس سجنے کو تیارہے اس سلسلے میں تمام تر انتظامات و ریس ٹریک مکمل کرلیا گیاہے۔ ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کے لیے آج صبح 9 بجے سے 4 بجے عصرتک رجسٹریشن ، ٹیگنگ اور انسپیکشن ہو گا۔ 4 مارچ کوالیفائنگ راونڈ ریس ٹریک سی پیک یارک انٹر چینج پر انعقاد ہوگا جس میں کامیاب ہونے والے رائڈرز شرکت کر سکیں گے ۔ 5مارچ لوکل کیٹگری / بائک ریس ہوگی جبکہ 5 مارچ کو ہی 2022 فیملی فیسٹیول فوڈ وے اینڈ سپر مارکیٹ ڈیرہ میں ہو گا۔6 مارچ کو فیمیل اینڈ اسٹاک کیٹگری ریس کا میدان سجے گا ۔6 مارچ کو ایونٹ کی سب سے بری ریس ہوگی جس میں ملک کے مایہ ناز نام، نادر مگسی، ٹشنا پٹیل، ماہام شیرازی،سپر سلمی خان مروت اور ٹیم سلطان سمیت کئی دیگر آف روڈ چیمپیئنز اپنے فن کا مظاہرہ ریس ٹریک پر دکھائیں گے۔ 6 مارچ کو ہی شام 6 بجے رتہ کلاچی سپورٹس کمپلیکس میں جیتنے والوں کو انعامات سے نوازا جائیگا اور اختتامی رنگا رنگ تقریب کا انعقاد ہوگا۔ڈیرہ جات ثقافتی کھیلوں کا میدان(میلہ اسپاں و مویشیاں) 19 تا 23 مارچ کو سجے گا۔ صوبائی وزیر بلدیات فیصل امین خان گنڈہ پوراور اسسٹنٹ کمشنر نواب سمیر لغاری،آر ایس او رضی اللہ بھٹنی نے سیکنڈ آف روڈ چیلنج کے رجسٹریشن، ٹیگنگ، انسپیکشن کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ڈیرہ جات 2022 سیکنڈ آف روڈ چیلنج کا میلہ سجنے کو تیار
القمر
