برلن :جرمنی نے یوکرین کو طیارہ شکن میزائل فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رسا ں ادارے کے مطابق یوکرین کو ستائیس سو طیارہ شکن میزائل فراہم کیے جائیں گے۔ دوسری جانب جرمن فوج اپنے ذخیرے سے مزید ہتھیار اور سازو سامان یوکرین کو فراہم کرنے پر غور کر رہی ہے۔
یوکرین کی مسلح افواج نے طبی سامان، گولہ بارود اور گاڑیوں کی نقل و حمل تک ایک طویل فہرست نیٹو کو بھیجی ہے۔ نیٹو میں شریک زیادہ تر مغربی ممالک نے یوکرین کو ہتھیار، سازوسامان اور گولہ بارود فراہم کیا ہے۔ جرمن طیارہ
شکن میزائلوں کو ’گیم چینجر‘ قرار دیا جا رہا ہے۔
The post جرمنی کا یوکرین کو طیارہ شکن میزائل فراہم کرنے کا اعلان appeared first on Daily Jasarat News.
