چوبیس سال بعد آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر کرکٹ شائقین کا جوش و جذبہ دیدنی، مداحوں نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑیوں کو اپنے انداز میں خوش آمدید کہا ، کرکٹ شائقین کی جانب سے بینرز پر عثمان خواجہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ “عثمان خواجہ اپنا ہی گھر سمجھو” ، جبکہ ایک مداح نے آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ “اگلی بار یہاں آنے کے لیے 24 سال کا وقت مت لگائیے گا” انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونے پر عوام نے پی سی بی کی کاوشوں کو سراہا شائقین کرکٹ کہتے ہیں کہ کینگروز کی آمد سے دنیا کو پیغام جاتا ہے کہ پاکستان پر امن اور کھیلوں سے محبت کرنے والا ملک ہے
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کااچھوتے انداز میں استقبال کیوں کیا گیا؟
القمر
