ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور کی امام یہ مسجد میں خود کش حملہ 60 نمازی شہید 200 زخمی

پشاور کے قصہ خوانی بازار کے عقب کوچہ رسالدار دھماکے میں اب تک 60 سے زائد نمازی شہید اور 200 سے زائد زخمی ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جمعہ کے دوران مسجد میں نامعلوم حملہ آور نے مسجد کے باہر کھڑے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ اور مسجد میں داخل ہوتے ہی خودکش حملہ کردیا۔ دھماکے کے وقت نمازیوں کی بڑی تعداد مسجد میں موجود تھی جو حملہ آور کا نشانہ بنی،خودکش حملے کے زخمیوں اور میتوں کو لیڈی اہسپتال منتقل کیا گیا،لیڈی ریڈنگ اسپتال ترجمان نے خود کش دھماکے میں 60 سے زائد افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، اسپتال کے ترجمان کے مطابق اسپتال میں موجود تمام زخمیوں کو بہترین علاج معالجے کی سہولت دی جارہی ہے، متعدد زخمی کی حالت تشویش ناک ہونے کی وجہ ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتاہے، جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے گئے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں