ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

گوادر میں موسم بہار کی آمد پر رنگ برنگے پھولوں کی نمائش

موسم بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے بلوچستان کے شہر گوادر  میں خوبصورت پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا جہاں شہر بھر سے لوگ، اسکول و یونیورسٹی کے طلباء وطالبات  ان دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ اور  پاک آرمی  کی جانب سے نمائش کا افتتاح کیا گیا ۔ اس نمائش میں مختلف قسم کے رنگ برنگے پھول رکھے گئے۔
نمائش میں موجود پھولوں اور پودوں  کو خوبصورتی کے ساتھ  ترتیب دیا گیا۔ پھولوں کی نمائش نے جہاں ماحول کو دلکش رنگوں سے بھر دیا وہیں شہریوں کے چہرے بھی پھولوں کی طرح خوشی سے کھل اٹھے۔
نمائش کا مقصد عوام کو صحت مندانہ تفریح کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ان میں باغبانی کا شوق بھی اجاگر کرنا ہے۔
 عوام  کا کہنا تھا کہ گوادر میں اس نمائش کا انعقاد ایک خوش آئند اقدام ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں