English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامعہ مسجد امامیہ کے شہدا کی نماز جنازہ فضا سوگوار

القمر

قصہ خوانی بازار پشاور میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی کوچہ رسالدار کی جامع مسجد امامیہ میں شہید ہونے والے نمازیوں کی نماز جنازہ
ادا کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ جگہ جگہ ختم القرآن کی محفل کا انعقاد کیا گیا ہے۔خودکش دھماکے میں شہید افراد کی تعداد 59 تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت خودکش حملے کے 191 زخمی افراد لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ایل آر ایچ پشاور میں قصہ خوانی بازار دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی ۔وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے دھماکے کے زخمیوں اور شہداء کے لواحقین کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر محمود خان نےعوام کے تعاون سے دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اظہار کیا.قصہ خوانی دھماکے کے شہید دو پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پولیس لائنز پشاور میں ادا کی گئی. وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے جنازے میں شرکت کی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے