ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مہنگائی نے دلہا دلہن کو بارات سمیت سیور پر پہنچا دیا

اسلام آباد میں نوبیاہتا جوڑا نکاح کے بعد باراتیوں سمیت بلیو ایریا میں واقع مشہور زمانہ سیور پلاو ریسٹورنٹ پر پہنچ گیا ، اسلام آباد کا رہائشی 28 سالہ نوجوان اپنی جیون ساتھی کے ساتھ فیصل مسجد میں نکاح کے بندھن میں بندھا جس کے بعد باراتیوں اور نوبیاہات دلہن کے اہل خانہ کے ہمراہ سیور کا رخ کیا بلیو ایریا میں موجود شہریوں کی بڑی تعداد نے نوبیاہتا جوڑے کو اپنے درمیان پا کر خوشی اور حیرت کے ملے جلے تاثرات کا اظہار کیا کچھ شہریوں کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور حکومت میں ہونے والی مہنگائی نے عوام کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ اب لوگ اپنی شادی کے لمحات کو بھی مجبوری میں عوامی جگہوں پر بتا رہے ہیں جبکہ کچھ شہریوں نے کہا کہ معاشرے میں رائج فرسودہ روایات کو ختم کرنے کی جانب اس نوبیاتاجوڑے نے پہلا قدم اٹھایا ہے شہریوں نے دلہا اور دلہن کو انکی زندگی کی شروعات پر نیک تمناوں اور دعاوں سے نوازا

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں