کراچی سمیت سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران خوش قسمتی سے کوروناوائرس سے کوئی اموات رپورٹ نہیں ہوئی تاہم 8368 ٹیسٹ کرانے سے 283 نئے کیسز سامنے آئے۔ یہ بات وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری ایک بیان میں کہی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کسی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ملی اور کوروناوائرس نے اپنی جانیں گنوانے والوں کی مجموعی اموات 8085 ہوگئی ہے جوکہ شرح اموات کا 1.4 فیصد بنتا ہے۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 8368 نمونوں کی جانچ کی گئی جس میں سے 283 کیسز کا پتہ چلا جوکہ موجودہ تشخیصی شرح کا 3.4 فیصد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب تک 7996694 ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں سے 567088 کیسز کی تشخیص ہوئی ان میں سے 95.1 فیصد یعنی 539487 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جن میں سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صحتیاب ہونے والے 281 مریض بھی شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس وقت 19516 مریض زیر علاج ہیں جن میں سے 19378 گھروں میں، 7 آئسولیشن مراکز میں اور 131 مختلف ہسپتالوں میں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 123 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جن میں سے 7 کو وینٹی لیٹرز پر منتقل کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق 283 نئے کیسز میں سے 54 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں سے 31 جنوبی، 18 شرقی، کورنگی 3، وسطی اور غربی میں 1-1 کیسز ہیں۔ حیدرآباد میں 62، سانگھڑ 24، تھرپارکر 19، جامشورو 15، سجاول 14، شکارپور، ٹھٹھہ اور ٹنڈو محمد خان 12-12، ٹنڈوالہیار 11، گھوٹکی 10، کشمور 9، بدین، لاڑکانہ، سکھر اور عمرکوٹ 5-5، جیکب آباد، مٹیاری اور میرپورخاص 3-3 کیسز ہیں۔ ویکسینیشن: ویکسینیشن کے اعداد و شمار سے متعلق وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ 4 مارچ تک 48193992 ویکسین لگائی گئی ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 101226 ٹیکے لگائے گئے ہیں – مجموعی طور پر 48295218 ویکسین لگائی گئی ہیں جوکہ ٓبادی کا 88.23 فیصد بنتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کے عوام پر زور دیا کہ وہ ایس او پیز پر عمل کریں۔
کراچی سمیت سندھ میں کورونا کے اثرات کم ہونے لگے
القمر
