ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپین شپ کا دوسرا روز

فرسٹ پریذیڈنٹ آف پاکستان نیشنل اوپن پولو چیمپین شپ کے دوسرے روز تین میچز کھیلے گئے۔ جناح پولو فیلڈز کے زیراہتمام کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ایچ این پولو نے بی این پولو کو 10-6 سے ہرا دیا۔ ایچ این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیوز گنزو اور ثاقب خان خاکوانی نے چار چار گول جبکہ ہلریورئیوز گنزو اور حیدر نسیم نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بی این پولو ٹیم کی طرف سے بابر نسیم نے چار، جولیو اسٹاڈا اور عبدالرحمان منوں نے ایک ایک گول سکور کیا۔
دوسرے میچ میں نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس نے دلچسپ میچز کے بعد سڈن ڈیتھ پر چھٹے چکر میں ڈی ایس پولو /رضویز کی ٹیم کو10-9 سے ہرایا۔ نیوایج کیبلز /ماسٹر پینٹس کی طرف سے گونزالو ڈیلٹور نے شاندار 9 جبکہ ویری انٹورینو نے ایک گول سکور کیا۔ ڈی ایس پولو /رضویز کی طرف سے میکس چارلٹن نے سات اور حسام علی حیدر نے دو گول سکور کیے۔
اور تیسرے میچ میں ڈائمنڈ پینٹس نے ایف جی پولو ٹیم کو 9-4 سے ہرا دیا۔ ڈائمنڈ پینٹس کی طرف سے زخمی متیاس وائل پیراز کی جگہ میکس چارلٹن میچ کھیلے۔ جیتنے والی ٹیم کی طرف سے میکس چارلٹن نے پانچ، گی گبرٹ نے تین اور احمد علی ٹوانہ نے ایک گول سکور کیا۔ ایف جی پولو کی طرف سے رومیرو زیولیٹا نے دو، خوانچی امبراگیو اور میاں عباس مختار نے ایک گول سکور کیا۔
بدھ کو پاکستان پارک میں دو اہم میچز کھیلے گئے جائیں گے۔ دوپہر سوا دو بجے بی این پولو کا مقابلہ ایف جی پولو سے اور سہ پہر ساڑھے تین بجے باڑیز کا مقابلہ ایچ این پولو ٹیم سے ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں