پی آئی اے کا خصوصی طیارہ یوکرین میں پھنسے 232 پاکستانیوں کو وطن واپس لے کر پہنچ گیا۔ طیارہ علی الصبح پاکستان سے پولینڈ کے دارالحکومت وارسا بھیجا گیا تھا۔ پی آئی اے کا طیارہ وزارت خارجہ اور حکومت پاکستان کی ہدایات پر روانہ کیا گیا۔
پی کے 7788 نے رات 12 بجے اسلام آباد کے ہوائی اڈے پر لینڈ کیا ۔ وطن واپس پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے بہت سے مسافر وطن کی سرزمین پر پہنچتے ہی آببیدہ ہوگئے۔
مسافروں کی جانب سے پاکستان زندہ باد اور پی آئی اے پائندہ بعد کے فلک شگاف نعرے لگائے جاتے رہے۔
خیال رہے روس اور یوکرین کی کشیدگی کے بعد دنیا بھر کے ممالک نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکالنے کے لیے خصوصی آپریشنز شروع کیے تھے۔
یوکرین میں پھنسے پاکستانی بحفاظت وطن پہنچُ گئے
القمر
