پنجاب کے مختلف شہروں میں اے ٹی ایم مشینوں سے پیسے چرانے والا گروہ متحرک ہو گیا ہے ہیکرز نے پنجاب کے مختلف شہروں میں اے اٹی ایمز سے کروڑوں روپے چرا لیے۔ ایف آئی اے سائبر کرائم تاحال ان جدید چوروں کا سراغ نہ لگا پائی ہے۔لاہور میں اے ٹی ایم مشین سے چوری ہے دوران دونوں ہیکرز کی تصاویر سی سی ٹی وی کیمروں میں قید ہو گئیں۔تصاویر میں اے ٹی ایم ہیکر کو مشین کھولتے دیکھا جا سکتا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ہيکرز نے چند ہفتے پہلے، لاہور ميں ايک روز میں 14 اے ٹی ايم مشينیں لوٹی تھیں جبکہ گوجرانوالہ ميں 5 اے ٹی ايم مشينیں ہيک کر کےکروڑوں روپے نکالے اس کے علاوہ ساہيوال اور ملتان ميں بھی مشینوں کا صفایا کیا ہیکرز کی جانب سے راولپنڈی میں بھی ایک مشین ہیک کرنے کی ناکام کوشش کی گئی۔
پنجاب میں اے ٹی ایم سے ڈکیتیاں بڑھ گئیں
القمر
