بلوچستان کی حکومت ایک بارپھر اختلافات کا شکار ہے۔اختلافات میں اس وقت شدت آئی جب صوبائی وزیر ظہوربلیدی سے پی اینڈ ڈی کا قلمندان چھین لیا گیا۔جس کے باعث سابق وزیراعلی جام کمال کی قیادت میں مخالفین اسلام آباد میں جمع ہوگئے۔سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال ، میرظہور بلیدی اور سردار یار محمد رند کی ملاقاتیں ہوئی ہیں
ملاقات میں میرعبدالقدوس بزنجو کی حکومت پر سخت تنقید ہوئی ہے۔جام کمال نے الزام لگایا کہ بلوچستان میں قدوس بزنجو کی حکومت میں نوکریوں کی خرید وفروخت ہورہی ہے – بلوچستان کی موجودہ حکومت عوام کی فلاح وبہبود میں ناکام ہوچکی ہے۔بلوچستان میں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کو جمیعت اور بی این پی کی حمایت حاصل ہے
بلوچستان حکومت کی جانب سےتاحال جام کمال اور سردار یار محمدرند کو جواب نہیں دیا گیا ہے
گذشتہ سال اکتوبر میں جام کمال کو وزارت اعلی سے ہٹاکر قدوس بزنجو وزیراعلی بن گئے تھے
لیکن پانچ ماہ میں زیادہ تراتحادی میر قدوس بزنجو سے ناراض ہوگئے
بلوچستان میں کیاحکومت پھر تبدیل ہورہی ہے؟
القمر
