جمعیت علماء اسلام ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام نے پارلیمنٹ لاجز میں کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انصار الاسلام کے کارکن پارلیمنٹ لاجز پہنچ گئے۔ انصار الاسلام کے کارکنان ممبران اسمبلی کی سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے ۔
انصارالسلام کے رضاء کار عدم اعتماد کی کامیابی تک لاجز میں رہیں گے۔ مبینہ طور پر ارکان اسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روکنے کے خطرے پر مولانا فضل الرحمان کی اجازت سے کیمپ لگایا جا رہا ہے۔
فضل الرحمن کے جانثاروں پارلیمنٹ لاجز پر کیمپ لگادیا
القمر
