ڈائریکٹر جنرل HDA سہیل خان نے حیدرآباد میں فراہمی و نکاسی آب کی شکایات کا نوٹس لے لیا, واسا کے ذخائر آب اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ, کام کی رفتار اور معیار پر اظہار برہمی, فرائض میں غفلت پر 3 افسران کو معطل کر دیا. HDA کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق حیدرآباد میں فراہمی ونکاسئ آب کے حوالہ سے تسلسل کے ساتھ موصول ہونے والی شکایات پر ڈائریکٹر جنرل HDA سہیل خان نے جمعہ کی سہ پہر منیجنگ ڈائریکٹر واسا زاہد حسین کھیمٹیو اور چیف انجینئر ایچ ڈی اے انجم سعید کے ہمراہ قاسم آباد میں اے ڈی پی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا. اس موقع پر متعلقہ افسران بھی موجود تھے. انہوں نے واسا کے آبی ذخائر اور ان سے متصل لائنوں کی ڈی سلٹنگ کے کاموں کا بھی جائزہ لیا. انہوں نے کام کی رفتار اور معیار پر اظہار برہمی کرتے ہوئے فرائض میں غفلت کے مرتکب ایگزیکٹو انجینئر شیون کمار, اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز محمد عامر اور رحمت اللہ میمن کی فی الفور معطلی کے احکامات جاری کئے. مذکورہ معطل افسران کو مین سیکریٹریٹ ایچ ڈی اے رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے. ڈائریکٹر جنرل HDA نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں کو فراہمی ونکاسئ آب کی معیاری سہولیات فراہم کرنا واسا کی اولین ذمہ داری ہے اس عمل میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔
سہیل خان نے حیدرآباد میں فراہمی آب و نکاسی کی شکایات پر 3 افسر معطل کردیے
القمر
