English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

رانا ثنا اللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت ملتوی

القمر

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثناءاللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس کی سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے پابند کر دیا۔
انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کے خلاف 15 کلو منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں رانا ثناء اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ ممبر قومی اسمبلی ہیں تحریک عدم اعتماد کے باعث وہ اسلام آباد میں مصروف ہیں، لہٰذا رانا ثنا اللہ اور شریک ملزم کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کی جائے۔ عدالت نے رانا ثناءاللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی
عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلاء کو اگلی سماعت پر بحث کے لیے پابند کر دیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے رانا ثناءاللہ پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ پہلے بریت کی درخواستوں پر بحث کریں پھر فرد جرم بھی عائد کریں گے۔ عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے