کراچی کے ضلع وسطی میں رات گئے تین مبینہ مقابلوں کے دوران تین زخمیوں سمیت چار ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔مبینہ مقابلے شریف آباد، گلبرگ اور نیو کراچی کے علاقوں میں ہوئے۔گرفتار ملزمان سے رکشہ، موٹر سائیکلیں اور تین پستول برآمد ہوئے ہیں
گلستان جوہر میں بھی مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں تین ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔پولیس کے مطابق ایک ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ۔گرفتار ملزمان میں دو خواتین بھی شامل ہیں ۔ملزمان گاڑیاں چھیننے کے لئے خواتین کو استعمال کرتے تھے اوراسلحہ کے زور پر گاڑی چھین لیتے تھے ۔ادھر کورنگی میں بھی پولیس اور ڈاکووں میں مبینہ مقابلہ ہوا جس میں دو ملزمان گرفتار ہوئے ۔ایک ڈاکو مقابلے میں زخمی بھی ہوا ۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،نقدی موٹر سائیکل اور موبائل فونز برآمد کرلئے گئے ۔