وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاکہ مجھے مولانا فضل الرحمان پر حیرت ہےکہ وہ لاٹھیوں اور ڈنڈوں کی باتیں کررہے ہیں اور میں ان سے کہنا چاہتا ہوں کہ ن لیگ اور پیپلز پارٹی دونوں نکل جائیں گی۔لیکن جناب والا آپ دھر لیے جائیں گے پھر کیا ہو گا۔
وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ ہمارے ملک پاکستان کی بہتری اب اسی میں ہے کہ ہم ہر جماعت سے بات کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔ ہمیں ایم کیوایم کے مطالبات پرکوئی اعتراض نہیں ہے۔ ہم پیپلزپارٹی تحریک عدم اعتماد پر 172 سے زیادہ ارکان حمایت کرتے ہیں۔
اب پنجاب سے چودھری پرویز الہی نے بھی کہا کہ اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے۔ سیاسی ہلچل میدان میں اتر گئی ہے دیکھنا یہ ہے اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔
چودھری پرویز الہی نے کہا اگلی حکومت ہفتے دس دن میں آرہی ہے۔
القمر
