English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

دنیا بھر ہندوکل ہولی کاتہوار منائیں گے 

القمر

عمر کوٹ: پاکستان سمیت دنیا بھر ہندو کل (جمعرات)ہولی کاتہوار منائیں گے پاکستان میں بسنے والے ہندو اور اقلیتی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہناہے کہ پاکستان میں ہمیں مکمل آزادی اور حقوق حاصل ہیہم اپنی محبتوں خوشیوں کے اس تہوار میں اپنے مظلوم کشمیری بھایئوں کو بھی یاد رکھیں گے معروف اقلیتی سماجی رہنما سندھ کے معروف پامسٹ ماہرعلم نجوم بھگوان داس جٹیا نے”این این آئی”سے بات چیت کے دوران بتایا کہ ہولی کا تہوار ہرسال موسم بہار کی آمد کیساتھ منایا جاتا ہے”17″ مارچ کی رات کو ھولکا “ہولی جلائی جائے گی اور خصوصی پوجاپاٹ کی جائیں گی جبکہ”18″مارچ بروز جمعہ کوڈوریاں ایک دوسرے پررنگ لگا کر ہولی کاتہوار منایاجائیگاماہرعلم نجوم اور پامسٹ بھگوان داس جٹیا نے مزیدبتایاکہ ہمارے نذدیک ہولی کاتہوار  حق و سچ کی فتح کادن ہے اس دن راکشش راجہ ہرناکشپ اورہولکا کی ہاراور بھگت پرھلادکی جیت کا دن ہے انہوں نے کہا کہ ہولی ہمارے لئے محبت اور خوشیوں کے رنگ بکھیرنے کاتہوار ہے ہولی کے تہوار پر خصوصی طور پر ڈانڈیاں کھیل بھی کھیلا جاتا ہے اس ڈانڈیاں کھیل میں نوجوان لڑکے لڑکیاں حصہ لیتی ہیں سندھ کے کچھ علاقوں میں خواتین بھی اس کھیل میں بڑھ چڑھ کر اپنا حصہ ڈالتی ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں ہندو آباد ہے ،خصوصا صوبہ سندھ کے شہروں عمرکوٹ ،تھرپارکر سانگھڑ ،نواب شاہ ،کپھرو جیکب آباد ،میرپورخاص شہدادپور سکھر ٹنڈو الہ یار میں بہت بڑی تعداد ہے، ہندو اور  اقلیتی برادری کے لوگوں نے بتایاکہ ہمیں اپنے ملک پاکستان میں ہرطرح کی مکمل آزادی اور مساوی حقوق حاصل ہے اور ہمارا جینا مرنا پاکستان کیساتھ ہیاس وطن کے لیے اپنا تن من سب کچھ قربان کرنے کے لیے تیار ہیں

The post دنیا بھر ہندوکل ہولی کاتہوار منائیں گے  appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے