ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران کے جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے امریکا سے ضمانتیں مل گئی ہیں، روس

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے جاری مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر ایران سے تجارت جاری رکھنے کے حوالے سے امریکا سے ضمانتیں مل گئی ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی لاوروف نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ہمراہ ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحریری ضمانتیں موصول ہوئی ہیں اور یہ ایرانی جوہری پروگرام پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کی بحالی کے معاہدے کے متن میں ہی شامل ہیں۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ انہیں امریکا سے جو ضمانتیں موصول ہوئی ہیں وہ ایران کے واحد بوشہر جوہری توانائی پلانٹ میں روسی مداخلت کی حفاظت کریں گی۔انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران یکساں مقف رکھتے ہیں کہ مغربی پابندیاں بین الاقوامی قانون کو پامال کرنے کے مقصد کے تحت لگائی جاتی ہیں اور واشنگٹن اور اس کے شراکت داروں پر الزام عائد کیا کہ وہ بنیادی طور پر عام شہریوں کو سزائیں دے رہے ہیں۔

The post ایران کے جوہری معاہدے کو بچانے کیلئے امریکا سے ضمانتیں مل گئی ہیں، روس appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں