English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گورنر ہاؤس پنجاب میں رنگ کھیلے گئے

القمر

گورنر ہاوس پنجاب میں نجی تنظیم کے تعاون سے ہولی کا تہوار منایا گیا صوبائی وزیر اعجازعالم سمیت متعدد معروف شخصیات نے ہولی کا تہوار منایا تقریب کا انعقاد محکمہ انسانی حقوق نے برگد نامی فلاحی ادارے کے اشتراک سے کیا
تقریب میں تیل کے لیمپ جلائے گئے
ہولی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا
ایک دوسرے پر رنگین پانی اور پاوڈر پھینکا گیا اعجاز عالم نے کہا ہولی منانے کا مقصد ہولی کا پیغام عام کرنا ہے کہ پاکستان میں تمام مذہبی اقلیتوں کو مکمل آزادی حاصل ہے۔ مذہبی اقلیتوں کے تمام تر تہوار سرکاری سطح پر منائے جا رہے ہیں
اس طرح کی تقریبات سے آپس میں پیار و محبت کو بڑھاوا ملتا ہے۔
سربراہ برگد صبیحہ شاہین نے کہا ہم سب ایک ہیں اور ہمیں کوئ جدا نہیں کر سکتا آج دنیا بھر میں ایک مثبت پیغام گیا
ایم پی اے یوڈیسٹر چوہان نے کہا کہ ہولی امن کا تہوار ہے اور ہمارا پاکستان پر امن ملک ہے اس موقع پر یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے خوب رنگ کھیلا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے