فیصل آباد سے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے پارٹی چھوڑنے کے بیان پر انکے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔
حلقہ میں مختلف مقامات پر راجہ ریاض کے خلاف پوسٹرز آویزاں کر دیے گئے ہیں جن پر ووٹ فروش کے نعرے اور تحریک انصاف کے ووٹوں پر جیت کر استعفی دینے کا مطالبہ درج ہے۔ راجہ ریاض کے پہلے سے لگے پوسٹرز پر لگی تصاویر پر سیاسی بھی پھیر دی گئی ہے ترقیاتی کاموں کے افتتاح کی لگی تختیوں پر درج راجہ ریاض کے نام پر بھی سیاسی پھیر دی گئی۔ مقامی اور مرکزی قیادت کی جانب سے منحرف اراکین کے خلاف بھرپور احتجاج کی کال دی گئی ہے جس کے بعد احتجاج کا سلسلہ گذشتہ رات سے جاری ہے
