ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ میں کس کا راج ہوگا؟ گورنر یا وزیراعلی؟

سندھ میں کس کا راج ہوگا آج بہت سے اہم مشاورتیں اور فیصلوں کا امکان ہے۔
حکومتی اراکین کی مختلف رائے ہے جبکہ سندھ حکومت کا سخت رد عمل آیا ہے۔
وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزیراعظم عمران خان کو سندھ میں گورنر راج لگانے کا مشورہ دے دیا۔ کہا کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے، وزیراعظم سندھ میں گورنر راج لگا سکتے ہیں، اب ان کی مرضی ہے۔ سندھ ہاؤس میں خرید و فروخت ہورہی ہے، اچھا ہوا کہ سندھ ہاؤس ایکسپوز ہو گیا۔ سندھ کا پیسہ خریدوفروخت کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے، منحرف ارکان پیسوں کےلالچ میں گئے ہیں۔وزیر داخلہ شیخ رشید کے مشورے پر اسد عمر نے کہا کہ گورنر راج کی تجویز زیر غور نہیں آئی ، وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ شیخ رشید نے بطور اتحادی اور وزیر داخلہ گورنر راج لگانے کی تجویز دی ۔ ان کی تجویز پر مشاورت کریں گے ۔
سندھ حکومت نے صوبے میں گورنر راج کے بیان کو پاگل پن قرار دے دیا۔ وزیراطلاعات سعید غنی نے کہا سندھ میں گورنرراج لگانے کا کوئی سبب نہیں۔ اگر وفاق سندھ میں گورنرراج لگانا چاہتا ہے،، تو پہلے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں لگائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں