منحرف اراکین کے کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کرنے کے معاملہ پر تحریک انصاف نے ہمیشہ کی طرح یوٹرن کے لیا ہے پہلے کہا گیا کہ 14 ارکان کو نوٹس بھیجے ہیں اب تصحیح کرتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ 13 ارکان کو اظہار وجوہ کے نوٹسز بھجوائے ہیں نوٹس مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسد عمر نے جاری کیا تھا جس کے مطابق ان 13 ارکان سے 26 مارچ تک پارٹی کے پارلیمانی رہنماء عمران خان کے روبرو پیش ہو کر وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔ جن اراکین کیخلاف کارروائی کی گئی ان میں رمیش کمار، وجیہہ قمر اور سردار ریاض محمود مزاری شامل عامر طلال گوپانگ، سید باسط احمد سلطان، عبدالغفار وٹو اور افضل خان ڈھانڈلہ کو بھی نوٹسز جاری رانا محمد قاسم نون، احمد حسین دیہڑ، راجہ ریاض احمد، نواب شیر وسیر، نزہت پٹھان اور نور عالم خان شامل ہیں نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپکی جانب سے خود سے منسوب ان اطلاعات کی تردید کی گئی نہ ہی کوئی وضاحت سامنے آئی دستور کی دفعہ 63-اے آپ کو جماعتی ہدایات پر عمل کرنے کا پابند بناتا ہےآپ کو قومی اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی کے سربراہ کے روبرو پیش ہو کر اپنی صفائی پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جارہا ہے۔آپ اظہارِ وجوہ کے اس نوٹس کا جواب دیں 26 مارچ دن 2 بجے یا اس سے پہلے تک دیں