English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

سری لنکا میں پرنٹنگ پیپر ختم ہونے پر امتحانات ملتوی

القمر

 کو لمبو: سری لنکا میں مالیاتی بحران جاری ہے، پرنٹنگ پیپرز کے ختم ہونے کے باعث اسکولوں کے امتحانات ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  سری لنکا میں  اسکولوں کے امتحانات غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیئے گئے ہیں، سری لنکامیں اسکول طلبہ کے لیے امتحان پیر سے شیڈول تھے۔ 

میڈیا  رپورٹ  کے مطابق  سری لنکا کے زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی ہوئی ہے، مالیاتی بحران کے باعث خوراک، ایندھن اور ادویات کے شعبے بھی قلت کا شکار ہیں۔دوسری جانب سری لنکن حکام کا کہنا ہے کہ زرمبادلہ کی کمی کے باعث ٹیسٹ پیپرز کے لیے ضروری کاغذ، سیاہی درآمد نہیں کی جاسکتی۔

The post سری لنکا میں پرنٹنگ پیپر ختم ہونے پر امتحانات ملتوی appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے