English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روسی صدر کی تقریرکے دوران سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات بند

القمر

ماسکو: روسی صدرولادمیرپوٹن کی ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کی جانے والی تقریرکی براہ راست نشریات اچانک بند ہوگئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدرولامیرپوٹن ماسکوکے ایک اسٹیڈیم میں کرائما کے یوم الحاق کی تقریب سے خطاب کررہے تھے کہ اچانک ٹی وی پرجاری ان کی براہ راست کی نشریات بند ہوگئیں۔حکام کا کہنا تھا کہ صدرکی براہ راست تقریرتکنیکی خرابی کی وجہ سے بند ہوئی جسے فوری بحال کردیا گیا۔

صدرپوٹن کا خطاب میں کہنا تھا کہ یوکرین پرحملہ ضروری تھا کیونکہ امریکا یوکرین کو روس کے خلاف استعمال کررہا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین میں غالب رہے گا۔روس یوکرین میں روسی بولنے والے لوگوں کی نسل کشی نہیں کرنے دے گا۔

The post روسی صدر کی تقریرکے دوران سرکاری ٹی وی کی براہ راست نشریات بند appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے