پنجاب حکومت نے 8 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اعلان کر دیا سستے رمضان بازاروں میں اشیائے خوردونوش2021 کی قیمتوں پر دستیاب ہوں گی۔
رمضان بازاروں میں 10کلو آٹے کا تھیلہ 375روپے کا ملے گ زرعی فیئرپرائس شاپس پر آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر ملیں گی رمضان بازاروں میں سبزیوں، پھل اور دالوں کی سستے داموں فراہمی پر1 ارب 25کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی صوبے بھر میں 317رمضان بازار 25شعبان سے فنکشنل ہو جائیں گے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ
حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف کی فراہمی کے لئے خصوصی ریلیف پیکج دیا ہے ۔ رمضان پیکیج کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے لئے خود نگرانی کروں گا۔
پنجاب حکومت نے 8 ارب روپے رمضان پیکیج کا اعلان کردیا
القمر
