English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کی امر بالمعروف جلسہ تیاریاں، استقبالیہ کیمپس

القمر

27 مارچ کے تاریخی “امر بالمعروف“ جلسے کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں استقبالیہ کیمپس کی تنصیب کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر آبپارہ، کراچی کمپنی اور جی الیون میں استقبالیہ کیمپس نصب کردیے گئے ہیان۔
شہر میں نمایاں عوامی مقامات پر ایس ایم ڈیز بھی کھڑی کر دی گئیں ز تحریک انصاف کی سیاسی جدوجہد، وزیراعظم کے اسلافوبیا کیخلاف تاریخی خطاب اور تحریک انصاف کی حکومت کے فلاحی اقدامات کی تشہیر جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے تمام یونین کونسلز میں نمایاں مقامات پر کیمپس کی تنصیب کا عمل آئندہ دو روز میں مکمل کیا جائے گا۔
مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر آج شام استقبالیہ کیمپس کا دورہ کریں گے۔
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی اور تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز اعوان بھی ہمراہ ہوں گے۔
نوٹ: مرکزی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف و وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاونِ خصوصی و تحریک انصاف اسلام آباد کے صدر علی نواز دیگر ذمہ داران کے ہمراہ آبپارہ کے مقام پر استقبالیہ کیمپ کا دورہ بھی کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے