ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیا تحریک انصاف تصادم چاہتی ہے؟

فیصل آباد میں ٹائیگر فورس نے 27 مارچ جلسے کے لیے ڈنڈے تیار کر لیے ہیں، ٹائیگر فورس کی جانب سے ڈنڈوں کو پی ٹی آئی پرچم کے رنگوں میں رنگ دیا گیا۔کارکنان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان اور باقی کرپٹ ٹولے کی ملیشیا کے خلاف ہم بھی تیار ہیں عمران خان کا دفاع ہر طرح سے کریں گے ۔مقامی رہنما تحریک انصاف عتیق الرزاق لکی شاہ کے ڈیرے پر ڈنڈوں کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔مقامی رہنماوں کا کہنا تھا کہ حکمران جماعت کے کارکنان جلسے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔ جلسے میں ٹائیگر فورس سکیورٹی معاملات سنبھالے گی۔ جلسہ خراب کرنے کی سوچ رکھنے والوں کے لیے ڈنڈے تیار کیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں