لاہور پولیس کی جانب سے ن لیگ کی مرکزی قیادت کو 24 مارچ سے شروع ہونے والے مہنگائی مکاو مارچ میں دہشتگردی بارے تھریٹ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ن لیگ نے 24 مارچ کو لاہور ماڈل ٹاون سے اسلام آباد تک مہنگائی کے خلاف احتجاجی مارچ کا اعلان کیا تھا سی سی پی او لاہور کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے۔
دہشتگرد تنظیمیں ملک میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کے لیے منصوبہ سازی کر رہی ہیں اس سلسلہ میں آگاہ کیا جاتا ہے کہ مارچ کے شرکاء ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں اور مارچ کی کوریج کے لیے ڈرون کیمروں کے استعمال سے گریز کیا جائے پولیس مظاہرین کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرے گی مارچ کے منتظمین اور مظاہرین پولیس اہلکاروں سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے
