English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کراچی میں فائرنگ سے ارشدپپوقتل کیس کاملزم ہلاک

القمر

کراچی کے علاقے صدر میں فائرنگ سےارشد پپو قتل کیس کے ملزم و سابق ایس ایچ او چاند خان نیازی سمیت دو افراد جاں بحق۔ پولیس نے واقعہ ٹارگٹ کلنگ قرار دے دیا۔ کیس میں ملزم ایک اور سابق ایس ایچ او کو بھی کچھ عرصے قبل قتل کیا گیا تھا۔پولیس حکام کے مطابق صدر میں موٹرسائیکل سوار ملزمان نے دو موٹرسائیکل سوار افراد پر فائرنگ کی۔ ریسکیو اداروں نے دونوں کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا۔لیکن وہ زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسے۔ایس ایس پی جنوبی رائے اعجاز بھی واقعہ کے مقام پر پہنچ گئے۔ جاں بحق افراد کی شناخت چاند خان اور عبدالرحمن کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جائے وقوع سے نائن ایم ایم کے تین خول ملے گئے۔ ایک شحص محکمہ تعلیم بلوچستان کا ملازم تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد میں سابق ایس ایچ او چاند خان نیازی بھی شامل ہیں۔ وہ ارشد پپو قتل کیس میں ملزم تھے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برطرف پولیس افسر کو ٹارگٹ کرکے قتل کیا گیا۔ ارشد پپو قتل کے وقت چاند خان نیازی ایس ایچ چاکیواڑہ تھے۔کیس کے ایک اور ملزم سابق ایس ایچ او جاوید بلوچ کو بھی کچھ عرصہ قبل سولجر بازار کے علاقےمیں قتل کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے