English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں تیز کردیں

القمر

اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں تیز کردی ہیں،سیکرٹری مذہبی آمور کی سربراہی میں وفد کی سعودی عرب میں حج انتظامات کے سلسلے میں معاہدوں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

وزارت مذہبی امور نے آنے والے حج کی تیاریوں اور انتظامات کیے سلسلے میں سعودی وزارت حج کے حکام سمیت ٹرانسپورٹ اور میٹرنگ کمپنیوں سے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔ سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز خان جعفر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سعودی نائب وزیر حج و عمرہ عبدالفتاح مشاط سے ملاقات کے دوران پاکستان کو حج کوٹہ کے اجرائ، SOPs حج انتظامات اور دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی نائب وزیر حج نے عندیہ دیا کہ تمام ملکوں کو حج SOPs اور حتمی حج کوٹہ سے متعلق جلد آگاہ کیا جائے گا۔ تاہم متعلقہ ممالک کی وزارتیں محدود، ماڈریٹ یا پوری گنجائش کے امکانات کے ساتھ حج کی تیاری شروع کریں۔ سیکرٹری مذہبی امور نے سعودی حکام سے جلد از جلد حج معاہدہ کی تکمیل کا مطالبہ کیا تاکہ حج پالیسی، حج درخواستوں اور دیگر انتظامات کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے حج اخراجات، کوٹہ، SOPs، روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ، پاکستانی حجاج کیلئے اردو ہیلپ لائنز اور موبائل ایپ کا اجراء، نجی و سرکاری حج سکیم کے لیے منی عرفات میں اکانومی مکاتب کی فراہمی، مشائر میں پاکستانی معیار کے مطابق کھانے کی سہولت پر بھی بات کی۔

وفد نے کانفرنس میں مختلف خدمات فراہمی کے اداروں مثلا کیٹرنگ، بس ٹرانسپورٹ، سامان اور مکاتب کے اسٹالز کا دورہ کیا۔ سیکرٹری مذہبی امور نے موسسہ جنوب ایشیا کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر ڈی جی حج ابرار مرزا، ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظوری اسدی اور پاکستانی نجی حج کمپنیوں کے نمائندے بھی ہمراہ تھے۔

The post وزارت مذہبی امور نے حج کی تیاریاں تیز کردیں appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے