ماسکو:امریکا کی جانب سے نیویارک میں موجود اقوام متحدہ کے 12 روسی سفارتی اہلکاروں کو ملک بدر کرنے کے اعلان کے بعد روس نے بھی جوابی اقدام کرلئے ہیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ماسکو میں تعینات متعدد امریکی اہلکاروں کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنیکا حکم جاری کیا گیا ہے۔رپورٹس کے مطابق روس کی جانب سے اہلکاروں کی فہرست امریکی سفارتی مشن کے سربراہ کو فراہم کردی گئی ہے۔
روس کے جوابی اقدام کے بعد امریکا نے روسی صدر کے قریبی ساتھیوں کے خلاف نئی پابندیوں کا عندیہ دیا ہے جس کی روس نے مذمت کی ہے۔
The post روس کا12 امریکی سفارتی اہلکاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم appeared first on Daily Jasarat News.