برسلز: یورپی یونین نے روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برسلز میں ای یو کے سربراہی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق روس یوکرین میں شہری آبادی، ہسپتال، اسکول اور پناہ گاہوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یورپی یونین نے ماسکو سے یہ مبینہ جنگی جرائم فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یوکرین کے خلاف روسی جارحیت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور اس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا اور عام شہری زخمی ہوئے ہیں۔ یونین کے مطابق اس جارحیت کے ذمہ داران اور ان کے ساتھیوں کو بین الاقوامی قانون کے تحت جوابدہ ہونا چاہیے۔
The post یورپی یونین کا روس پر یوکرین میں جنگی جرائم کا الزام appeared first on Daily Jasarat News.