آئی بی اے کراچی میں مخصوص طبقے کی جانب سے ریو پارٹی کا انعقاد کیا گیا جس میں مخصوص طبقے کی طرف جھکاو رکھنے والے طلبا و طالبات کی جانب سے نہ صرف قابل اعتراض رقص کیا گیا بلکہ منشیات بھی بھاری مقدار میں استعمال کی گئیں۔ پارٹی میں شریک طلباء نے مخصوص بین الاقوامی(ہم جنس پرست) گروہ کا جھنڈا بھی اٹھا رکھا تھا۔

انتظامیہ کی جانب سے معاملہ انکوائری کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ہے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آئی بی اے ایک تخلیقی ادارہ ہے جس کا مقصد طلباء کو عملی زندگی میں نئے آئیڈیاز کے لیے تیار کرنا ہے اس طرح کے واقعات کے تدارک کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اظہار رائے کے نام پہ ادارے کا تشخص خراب نہیں ہونے دیا جائیگا۔ واضح رہے یہ ریو پارٹی ا او بی ایس کے صحن میں رکھی گئی تھی جہاں منشیات اور قابل اعتراض رقص تمام رات جاری رہا۔
