English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

لیبیا کے صحرائی شہر میں تارکین وطن کی مبینہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، اقوام متحدہ 

القمر

نیو یارک: اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین نے کہا ہے کہ وہ ان رپورٹوں کی تصدیق کرنے کی کوشش میں ہیں کہ لیبیا میں تارکین وطن کی اسمگلنگ کے بڑے مراکز میں مبینہ طور پر غیر ملکیوں کی اجتماعی قبریں موجود ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  عالمی ادارے کے ماہرین  کی جانب  سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  ایسی رپورٹیں ملی ہیں کہ ان تارکین وطن کو ریپ کرنے کے علاوہ ان پر تشدد کیا گیا اور کئی واقعات میں انہیں قتل بھی کر دیا گیا۔

ان ماہرین کو خاص طور پر لیبیا کے صحرائی شہر بنی ولید میں ایسی مبینہ قبروں کے بارے میں وہاں مقیم تارکین وطن اور مہاجرین نے بتایا۔ یہ بات غیر واضح ہے کہ ایسی مبینہ اجتماعی قبروں میں کتنے تارکین وطن کی لاشیں دفن کی گئی ہوں گی۔

The post لیبیا کے صحرائی شہر میں تارکین وطن کی مبینہ اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں، اقوام متحدہ  appeared first on Daily Jasarat News.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے